21 مارچ ، 2014
پشاور…خیبرپختونخوااور فاٹا سے ایک ہی دن میں چھ نئے پولیو کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعدملک بھرمیں پولیوکیسز کی تعداد35 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوااورفاٹاسے ایک ہی دن میں پولیوکے چھ نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ نئے کیسزمیں چارکاتعلق شمالی وزیرستان،ایک پشاوراورایک بنوں سے ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان سے 17 ماہ کے زاہد، 7 ماہ کی سدرہ ،16 ماہ کے سیدرحمان اورایک سالہ محمدرحیم میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ پشاور کے 22 ماہ کے شاہ زیب اور بنوں کی ڈیڑھ سالہ اقصٰی بھی پولیو وائرس کا شکارہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھرمیں پولیوکیسزکی تعداد35 ہوگئی ہے جن میں سے فاٹاسے 25 اورخیبرپختونخواسے سامنے آنے والے کیسزکی تعداد5 ہے۔