پاکستان
21 مارچ ، 2014

کراچی :بینک ڈکیتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی :بینک ڈکیتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی …کراچی میں بینک ڈکیتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فیڈرل بی ایریا کے نجی بینک میں جمعرات کو ڈکیتی ہوئی تھی۔ واردات میں سیکورٹی گارڈ نے ڈاکووٴں کے ساتھ مل کر 80 لاکھ روپے لوٹے تھے۔پولیس نے سپرہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ میں چھاپا مار کر ملزم سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 4 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :