پاکستان
21 مارچ ، 2014

سنگین غداری کیس سے دست بردار نہیں ہو رہا، اکرم شیخ

سنگین غداری کیس سے دست بردار نہیں ہو رہا، اکرم شیخ

لاہور…معروف قانون دان اور مشرف غداری کیس میں حکومتی پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ وہ کیس سے دستبردار نہیں ہورہے، مشرف کے وکلا کردارکشی کررہے ہیں۔ مشرف غداری کیس کے پراسیکیوٹراکرم شیخ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے وکیلوں کی جانب سے جانبداری کاالزام غلط ہے، وہ حکومتی پراسیکیوٹر ہیں،کسی کے ذاتی نمائندے نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ مشرف کیخلاف کوئی تعصب نہیں، انہوں نے قوم کاکروڑوں روپیہ اپنی سیکیورٹی پرلگایا، مقدمے سے الگ ہونے کا ارادہ ہوا تو وہ خود اعلان کریں گے۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ مشرف کے باہر جانے کا معاملہ حکومت، سپریم کورٹ اور مشرف کا ہے۔

مزید خبریں :