پاکستان
21 مارچ ، 2014

حکومت طالبان مذاکرات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا لدھیانوی

حکومت طالبان مذاکرات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا لدھیانوی

پشاور…اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام اور امن کی بحالی کے لیے وہ حکومت اورطالبان کے مذاکرات کے حامی ہیں اوراس عمل کو آگے بڑھتا دیکھناچاہتے ہیں۔ پشاور میں تحفظ اہل سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ گذشتہ27 سالوں سے ملک میں اہل سنت والجماعت کے علماء اور کارکنوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور اس قتل عام میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ مولانا لدھیانوی کا مزید کہنا تھا کہ اہل سنت والجماعت کے کارکنوں کو دہشت گرد نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ کانفرنس بھی امن کا پیغام دینے کیلئے منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اورامن کے قیام کا ایک ہی راستہ ہے اوروہ مذاکرات کا راستہ ہے۔

مزید خبریں :