22 مارچ ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں اور 2 مشیر دینے کی پیشکش کی ہے، اس حوالے سے پی پی اور ایم کیو ایم میں 4روز قبل معاملات طے پاگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزارت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور وزارت بلدیات پر اب بھی بات چیت جاری ہے۔