22 جنوری ، 2012
میکسیکو سٹی … میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،جس کی شدت6.2 رکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ہفتے کو میکسیکو کے جنوبی ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کا مرکز ماپاسٹیپک شہر سے ستاون کلو میٹر جنوب مغرب میں چھیاسٹھ کلو میٹرگہرائی میں تھا۔بتایا گیا ہے کہ زلزلہ ایلسلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں بھی محسوس کیا گیا۔