23 مارچ ، 2014
کراچی…یوم پاکستان کے موقع پرجماعت الدعوة کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں احیائے نظریہ پاکستان ریلیاں نکالی گئیں ، کراچی میں جماعت الدعوة کے تحت سفاری پارک سے ریلی نکالی گئی ، شرکاء نے پریس کلب تک مارچ کیا ، ریلی سے خطاب میں جماعت الدعوة کے نائب امیر ، امیرحمزہ نے کہاکہ ملک و قوم کو اس وقت نظریہ پاکستان کی اشد ضرورت ہے۔لاہور میں جماعت کے امیر حافظ محمد سعید کی سربراہی میں ریلی نکالی جا گئی، ریلی کے شرکا نے مارچ کا آغاز مینار پاکستان سے کیا جو شہدا مسجد پرجاکرختم ہوا۔راول پنڈی میں شہر سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی نکالی گئی جس میں کارکنوں نے شرکت کی ، پشاورمیں بھی ریلی کااہتمام کیا گیا جو پریس کلب پرختم ہوئی ملتان میں میجر جہانزیب چوک سے گھنٹہ گھر چوک ریلی نکالی گئی۔