پاکستان
23 مارچ ، 2014

پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں بارش کا امکان

 پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور پیر کے روز اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر آندھی اورژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیاہے۔بلوچستان میں چمن ،پشین ،ہرنائی ،مسلم باغ اورژوب میں کالے بادل جم کر برسے ،جبکہ لورالائی کے علاقے دکی میں ژالہ باری سے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔مانسہرہ اورقبائلی علاقے پاراچنار میں بارش نے وادیوں کے دلفریب حسن کواوربھی نکھاردیا۔پنجاب میں جھنگ،سرگودھا،وہاڑی،چیچہ وطنی میں بہارکی بارش کولوگ خوب انجوائے کررہے ہیں۔سندھ کے شہر جیکب آباد میں برسات نے گرم علاقے کے موسم کو خوبصورت بنادیا ۔دوسری طرف ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مزید خبریں :