پاکستان
23 مارچ ، 2014

ڈاکٹر عامر لیاقت کے فیملی شو ”انعام گھر“ میں یوم پاکستان منایا گیا

 ڈاکٹر عامر لیاقت کے فیملی شو ”انعام گھر“ میں یوم پاکستان منایا گیا

کراچی…وطن سے محبت کے رنگ ،خوشیو کی بہار اور انعامات کی برسات ،ڈاکٹر عامر لیاقت کے مقبول ترین فیملی شوانعام گھرمیں یوم پاکستان منایا گیا ،سوہنی دھرتی سے محبت کے گیت گائے گئے ،جوش جذبے ہنسی مذاق ،کھیل کود اورمعلومات سے بھر پور سب کا پسندیدہ پروگرام انعام گھرزور و شور سے جاری ہے ۔23 مارچ کے حوالے سے یہاں ایسے رنگ سجے کے دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔پاکستان کا 200 میڑ لمبا پرچم بنانے والے نوجوانوں نے تو کمال ہی کر ڈالا ۔پروگرام میں انعامات سمیٹنے والے توخوش تھے ہی لیکن گاڑی جیتنے والے خوش نصیب کی خوشی کاکوئی ٹھکانہ نہ تھا۔یہی نہیں بچوں کی سریلی آوازیں اور معصوم حرکتوں نے ہر سو مسکراہٹیں بکھیر دیں ،رنگوں سے بھرے اس پلیٹ فارم پر کھیل ہی کھیل میں مارشل آرٹ کے شاندارمظاہرے بھی دیکھنے کوملے۔ تالیوں کی گونج میں انعام گھر کے اختتام پر پاکستان سے محبت اور اتحاد کا ثبوت پیش کرنے کے لیے کیک بھی کاٹا گیا ۔یوم پاکستان کے حوالے سے انعام گھر کے خصوصی پروگرام میں ہردلعزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے عوام کو مملکت خداداد کے بارے میں دلچسپ اور اہم معلومات فراہم کیں اور شرکا میں انعامات کی برسات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

مزید خبریں :