پاکستان
23 مارچ ، 2014

مری کے قریب مسافر وین کھائی میں جاگری،10 افراد جاں بحق

مری کے قریب مسافر وین کھائی میں جاگری،10 افراد جاں بحق

اسلام آباد…مری کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے10 افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مری سے راولپنڈی آنے والی وین سالگراں کے مقام پر پل سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے،زخمیوں کو پمز ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔دو ماہ پہلے اسی مقام پر ایک اور مسافر بس کھائی میں گرنے سے بارہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ پہلے حادثے کے باوجود حکومت اس خطرناک موڑ سے بچاو کا کوئی بندوبست نہ کر سکی،اور سالگراں کے مقام پر ایک اور المناک واقعہ پیش آگیا۔وہی جگہ وہی موڑویسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ ،،صرف دو ماہ پہلے اسی موڑ سے ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ لیکن اس خونی موڑ سے مسافروں کو بچانے کے لیے پنجاب حکومت کوئی اقدام نہ کر سکی۔ روڈ انجینئرز بھی اپنے منصوبے فائلوں اور ذہنوں میں دبائے ہی رہ گئے، سالگراں کے اسی موڑ پر ایک اور حادثہ ہو گیا،، ایک مسافر وین یہی موڑ کاٹتے ہوئے اسی گہری کھائی میں گر گئی۔ اس سے پہلے اس مقام سے تھوڑے ہی فاصلے پر پریٹ آباد کے مقام پر ایک بس کھائی میں جا گری تھی۔ بس میں پچیس افراد سوار تھے جن میں سے ڈیڑھ سال کا ایک معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ آج سالگراں کے موڑ پر ایک بار پھر حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد مقامی افراد ٹریفک پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا، لیکن موت کا قاتل ہاتھ اپنا وار کر چکا تھا۔

مزید خبریں :