پاکستان
23 مارچ ، 2014

پی پی،(ق)لیگ اے این پی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں کااجلاس طلب

پی پی،(ق)لیگ اے این پی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں کااجلاس طلب

اسلام آباد…پیپلزپارٹی،(ق)لیگ اوراے این پی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں کااجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔وفاقی دارلحکومت میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کیاگیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی زیر صدارت اجلاس 25 مارچ کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہو گا،اجلاس میں حکومت طالبان مذاکراتی عمل اورسانحہ کچہری پر غورہوگا،اعلامیہ کے مطابق ڈیڑھ ارب ڈالرکی امداداورڈالرکے اتارچڑھاوٴ پربھی تبادلہ خیال ہوگا،اجلاس میں خارجہ پالیسی اورملک میں مہنگائی پربھی بات چیت ہو گی۔

مزید خبریں :