پاکستان
23 مارچ ، 2014

کراچی :فائرنگ سے جاں بحق نیب کے افسر آغا جمیل کی تدفین

کراچی :فائرنگ سے جاں بحق نیب کے افسر آغا جمیل کی تدفین

کراچی…کراچی کے علاقے شرف آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نیب کے تفتیشی افسر آغا جمیل کی تدفین کردی گئی۔ گزشتہ روز شرف آباد میں واقع ہوٹل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نیب سندھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آغا جمیل شدید زخمی اور نجی اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئے تھے ۔ آغا جمیل کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ جس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آغا جمیل کی تدفین گزری قبرستان میں کی گئی ۔

مزید خبریں :