24 مارچ ، 2014
پشاور… صدر میں مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دبنے والے 3افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں صدر کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کا بیٹا ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ استپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ریسکیو کا عمل جاری ہے ہے اور ملبے سے دیگر سامان نکالا جارہا ہے۔