23 مارچ ، 2014
پشاور…عالمی ادارہ صحت نے ڈھائی برس بعد پشاور کے علاقہ لڑمہ میں گٹر کا پانی پولیو وائرس سے پاک قراردیاہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈھائی برس بعد پشاور کے علاقہ لڑمہ میں گٹر کے پانی کے حاصل کردہ نمونے پولیو وائرس سے پاک قراردئیے گئے ہیں۔جبکہ دو ہفتے قبل پشاورمیں شاہین مسلم ٹاوٴن میں بھی گٹرکے پانی میں پولیو وائرس نہ پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال اورگڈاپ میں گٹرکے پانی میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک کے 16 شہروں سے ہرماہ گٹرکے پانی کے نمونے حاصل کئے جاتے ہیں۔