26 مارچ ، 2014
پشاور…فاٹا میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔ امن وامان کے باعث شمالی اور جنوبی وزیرستان میں مہم معطل ہے۔محکمہ صحت فاٹا حکام کے مطابق ملک کے قبائلی علاقوں میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔ مہم کے دوران سات لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے، جس کے لئے دوہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔سیکورٹی کی خاطر کواہ انتظامات کئے گئے ہیں، تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن ومان کے پیش نظر مہم نہیں چلائی جاسکی، جس سے دولاکھ بچے حفاظتی قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔