05 اپریل ، 2012
لندن …لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں جانوروں کے اندرونی نظام کی عکاسی کرتی منفرد نمائش کا آغاز کیا جارہا ہے۔Animals Inside Outنامی اس نمائش میں مختلف جانوروں کی کھال اُتار کرانکے جسم کوخاص طریقے سے محفوظ کرکے معائنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔جانوروں کے مکمل جسمانی ڈھانچے اور انکی خون کی نالیوں کے نظام کو واضح کرتی اس نمائش میں ہاتھی سے لیکر زرافے،گوریلا،شارکس،بکری،شتر مرغ اور آکٹوپس سمیت 100کے قریب ماڈلز رکھے گئے ہیں۔6اپریل سے شروع ہونے والی یہ نمائش 16ستمبر تک جاری رہے گی جسکا ٹکٹ 6سے9پاؤنڈتک مقرر کیا گیا ہے۔