05 اپریل ، 2012
ساؤپاؤلو…برازیل کیمشرق میں واقع ایک خوبصورت اور سر سبز جزیرے پرسیاح جانے کے خواہش مند رہتے ہیں لیکن ذرابچ کہ،کیونکہ اس جزیرے پر خطرناک زہریلے سانپوں نے ڈیرہ جما رکھا ہے۔90میل رقبے پر پھیلے ہوئے اس جزیرے پر قدم رکھنے کے بعد ہر تین فٹ کے فاصلے پر آپ کا سامنا ایک زہریلے سانپ سے ہوگا جو جان لیواثابت ہو سکتا ہے۔سانپ کی خطرناک ترین انواع میں شمار کیاجانے والا گولڈن Lanceheadنامی سانپ اس جزیرے پر بیشمار پائے جاتے ہیں جو ناصرف انتہائی تیز رفتاری سے حملہ آور ہوتے ہیں بلکہ بیک وقت دو افراد کی جان بھی لے سکتے ہیں۔انہی خطرات کے پیشِ نظر برازیلین نیوی نے اس جزیرے پر عام لوگوں کا داخلہ ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔