پاکستان
27 مارچ ، 2014

سکھر: سیشن کورٹ کے معطل کلرک کی فائرنگ سے خوف و ہراس،ملزم گرفتار

سکھر: سیشن کورٹ کے معطل کلرک کی فائرنگ سے خوف و ہراس،ملزم گرفتار

سکھر…سکھر سیشن کورٹ کے ریکارڈ روم میں 2 کلرکوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ایک کلرک نے فائرنگ کردی، پولیس نے فائرنگ کرنیوالے کلرک کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کلرک خالد سلطان کو 15 روز قبل خورد برد کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔ نیا کلرک چارج سنبھالنے آیا تو خالدسلطان نے اْس سے بدتمیزی اور ہاتھاپائی کی۔جھگڑے کے دوران معطل ہونیوالے کلرک کی ہوائی فائرنگ سے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :