دنیا
31 مارچ ، 2014

چینی امدادی جہاز نے لاپتا ملائیشین طیارے کے ممکنہ ٹکڑے حاصل کرلئے

  چینی امدادی جہاز نے لاپتا ملائیشین طیارے کے ممکنہ ٹکڑے حاصل کرلئے

بیجنگ… چین کے ایک امدادی بحری جہاز نے بحر ہند سے لاپتا ملائیشین طیارے کے کچھ ممکنہ ٹکڑے حاصل کرلئے۔ چین کے امدادی جہاز نے پہلی بار جنوبی بحر ہند سے کچھ ٹکڑے حاصل کئے ہیں ، تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ سمندر سے ملنے والے یہ ٹکڑے ملائیشین پرواز ایم ایچ 370 کے ہیں یا نہیں۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے 2 ہزار 2سو کلومیٹر کے فاصلے پر ملنے والے تین ٹکڑوں میں مچھلی پکڑنے کا ایک آلہ ، پلاسٹک کی بوتل اور کسی مادے سے بھری ایک بالٹی شامل ہے، ان ٹکڑوں کو مزید معائنے کیلئے ساحل پر لایا جائے گا۔

مزید خبریں :