01 اپریل ، 2014
سیالکوٹ …سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہٴ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے کی شدت اور اس کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔