پاکستان
01 اپریل ، 2014

گورنر سندھ کی لیبیا میں پاکستانی سفیر کو جہاز کے عملے کی رہائی پر مبارکباد

گورنر سندھ کی لیبیا میں پاکستانی سفیر کو جہاز کے عملے کی رہائی پر مبارکباد

کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لیبیا میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیا کو ٹیلی فون کرکے انہیں مورننگ گلوری جہاز کے پاکستانی عملے کی رہائی اور باحفاظت پاکستانی سفارت خانے پہنچنے پر مبارکباد دی ہے۔ گورنر ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے مورننگ گلوری جہازکے کپتان اور عملے کے دیگر افراد سے بات چیت کرکے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے پاکستانی سفیر کو ہدایت دیں کہ تمام افراد کو فوراً پاکستان پہنچانے کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :