01 اپریل ، 2014
اسلام آباد…پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق مشاورتی اجلاس موٴخر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس کا دوسرا دور نہ ہو سکا۔پرویزمشرف کے معاملے پر مشاورتی اجلاس کا پہلا دور بے نتیجہ رہا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نے مشاورت کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماوٴں کا اجلاس آج شام دوبارہ طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس آئندہ چند روز میں دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔