02 اپریل ، 2014
ممبئی …خصوصی بچی پر بننے والی فلم یلو (yellow) کی تعارفی تقریب ممبئی میں ہوئی۔دنیا بھر میں آج اوٹزم ڈے منایاجارہا ہے،اسی موضوع پر اداکار رتیش دیش مکھ نے ممبئی میں اپنی فلم یلو کی تشہیر کی۔مراٹھی زبان میں بنائی گئی فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے،جو ڈاوٴن سنڈروم کا شکار ہے،لیکن مشکلات سے لڑتے ہوئے وہ تیراک بننے کا خواب پورا کرتی ہے۔فلم 4 اپریل کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔