02 اپریل ، 2014
کراچی…ہیڈ کوچ معین خان نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کی بیٹنگ پر فارمنس پر تشویش ہے ، پاکستان ٹیم اور کرکٹ کو بہتر مستقبل دینا ہے تو کرکٹ بورڈ کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ بنگلادیش میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست پرٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے کے بعد وطن آمد کے موقع پر کراچی اےئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ 17اوورزتک میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا،گراوٴنڈ میں کھلاڑی ہی لڑتے ہیں، ہم نے حکمت عملی دے دی تھی، کھلاڑیوں کی بیٹنگ پرفارمنس پر تشویش ہے۔ معین خان نے مزید کہا کہ آخری 5اوورز میں پٹائی کے بعد بیٹسمینوں پر پریشر آگیا تھا، ٹیم اور کرکٹ کو بہتر مستقبل دینا ہے تو بورڈ کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔