08 اپریل ، 2014
کراچی…پی سی بی نے شاہدآفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آفریدی سے کپتانی کے بارے میں بیان پر جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہدآفریدی نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کاجواب دے دیا ہے۔ شاہدآفریدی نے جو جواب دیا ہے کہ میڈیا نے جو سوال کیا اس پر جواب دیا، میڈیا کو ہر بار انٹرویو دیتا ہوں، اس بار بھی دل کی بات کی۔ شاہدآفریدی کا جواب میں مزید کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کپتانی کے پیچھے بھاگ رہا ہوں۔ واضح رہے کہ آفریدی نے وطن واپسی پر پی سی بی کی اجازت کے بغیر میڈیا سے بات کی تھی، آفریدی نے وطن پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر کہا تھا کہ قیادت ملی تو تیار ہوں گے،آفریدی نے بیان دیا تھا کہ بیٹسمینوں کے منفی رویے کے باعث ٹی 20میں شکست ہوئی۔