06 اپریل ، 2012
کراچی…پیٹرول و ڈیزل کے بعد گھی و تیل کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کی آگ کو مزید بھڑکادیا ،کراچی میں ریٹیل سطح پر برانڈ ڈ گھی و تیل کا 5 لیٹر کا ڈبہ 995 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ریٹیلرز گروسرز الائنس کے ترجمان فاروق میمن نے جیو نیوز کو بتایا کہ برانڈڈ تیل کے علاو ہ ہول سیل سطح پر 16 لیٹر تیل کا کنستر 80 روپے اضافے کے ساتھ 2720 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹیل سطح پر فی لیٹر تیل کا پاوچ 194 سے بڑھ کر 199 روپے کی سطح پر آگیا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خام پام آئل کی قیمت 1169 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آچکی ہیں جو 13 ماہ کی بلند ترین سطح ہے اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر دیکھے جارہے ہیں۔دوسری جانب عوام کاکہنا ہے کہ تیل کے درآمدکنندگان بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو یکدم منتقل کر دیتے ہیں جبکہ قیمتوں میں کمی کے فائدے کی عوام منتظر ہی رہتی ہے۔