کاروبار
06 اپریل ، 2012

پنشن اور گریجویٹی قومی بچت میں رکھنے پر پابندی ختم

پنشن اور گریجویٹی قومی بچت میں رکھنے پر پابندی ختم

اسلام آباد … سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کی رقم اب قومی بچت کے مرکز میں رکھی جاسکے گی۔ اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کی رقم محفوظ بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی بچت میں پنشن اور گریجویٹی کی رقم رکھنے سے بہتر شرح منافع مل سکے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ پنشن اور گریجویٹی کے 150 ارب روپے قومی بچت کے مرکز میں جمع ہوسکیں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کی جمع ہونے والی رقم قومی بچت میں رکھنے کی پابندی گزشتہ سال اپریل کے وسط میں عائد کی تھی۔

مزید خبریں :