17 اپریل ، 2014
کراچی… اگر آپ چاہتے ہیں کہ شدید گرمی میں بھی آپ کے بال صاف ستھرے اور چمکدار نظرآئیں تو سِرکے اور انڈے کا استعمال کریں۔ہیئر ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ گرمیوں میں بالوں کو پسینے اور چکناہٹ سے محفوظ رکھنا ایک چیلنج ہے ، لیکن کچھ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے بالوں کی صحت کو برقرار رکھاجا سکتا ہے ، جہاں بالوں میں روز تیل لگانا ضروری ہے وہیں سیب کے عرق سے تیار سِرکے سے بال دھو لیے جائیں تو ان کی نشوونما کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے شیمپومیں تھوڑا انڈا ملا کر بالوں میں لگا لیں تو سَر میں پرو ٹین کی مقدار بہتر بنائی جاسکتی ہے۔