پاکستان
07 اپریل ، 2012

الطاف حسین کا تودہ گرنے سے فوجی جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

الطاف حسین کا تودہ گرنے سے فوجی جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسکر دو کے قریب گلیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے متعدد جوانوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوجی جوانوں کو نکالنے کی امدادی کارروائی تیزکی جائے۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسکردو میں برفانی تودے میں پھنسے ہوئے پاک فوج کے افسران سمیت جوانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید خبریں :