صحت و سائنس
18 اپریل ، 2014

پشاور،صحت کا انصاف پروگرام کا آخری مرحلہ کل ہوگا

پشاور،صحت کا انصاف پروگرام کا آخری مرحلہ کل ہوگا

پشاور…بارہ مرحلوں پر مشتمل صحت کا انصاف پروگرام کا آخری مرحلہ کل ہوگا۔اس سے قبل پشاور میں ہونے والے گیارہ مرحلوں میں سیکورٹی خدشات کے باعث ہزاروں بچے ویکسین سے محروم رہ گئے۔ 22 ارب روپے کی لاگت سے12 مرحلوں پر مشتمل صحت کا انصاف پروگرام رواں سال فروری میں شروع ہوا۔ جس کا آخری مرحلہ کل ہے۔ اس سے قبل 11مرحلوں میں 7 لاکھ بچوں کو پولیوسمیت نو مہلک بیماریوں سے بچاو کی80 لاکھ ویکسین دی گئی۔ تاہم سیکورٹی خدشات کی بناپر شیخان ، جہانگیر آباد،عجب تالاب تور کاڑیں اور ماشوگگر سمیت کئی علاقوں میں مہم نہ ہونے سے 4 ہزار بچے ویکسین سے محروم رہ گئے۔ صحت کا انصاف پروگرام کے 11 مرحلوں کے دوران پشاور کی 97یونین کونسلز اور کنٹونمنٹ کے 5 حلقوں میں مہم جاری رہی۔ جبکہ گھروں میں کئی بچوں کی عدم موجودگی پر خصوصی مہمات الگ چلائی گئیں۔ قطرے پلانے کے لیے 4 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جبکہ سیکورٹی خدشات کے باعث شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی رہا۔ اور4 ہزار سیکورٹی اہلکار ٹیموں کی حفاظت پر مامور رہے۔

مزید خبریں :