پاکستان
22 اپریل ، 2014

ڈیرہ مرادجمالی بم دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہل کار زخمی

ڈیرہ مرادجمالی بم دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہل کار زخمی

ڈیرہ مرادجمالی…ڈیرہ مرادجمالی کے قریب سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ چھتر کے ڈی ایس پی عبدالغفار پولیس موبائل میں چھترسے ڈیرہ مرادجمالی آرہے تھے۔ پیروپل کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکارزخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ جمالی منتقل کیاگیاجہاں تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ واقعے کے بعدعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :