پاکستان
22 اپریل ، 2014

جیو نیوز کے اینکرپرسن حامد میر کی حالت میں بتدریج بہتری

جیو نیوز کے اینکرپرسن حامد میر کی حالت میں بتدریج بہتری

کراچی …جیو نیوز کے اینکرپرسن اورسینیر صحافی حامد میر کی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے ، تاہم ڈاکٹروں نے اگلے تین دن تک ان کی عیادت کے لیے آنے والوں سے ملاقات پر پابندی لگادی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حامد میر گہرے زخموں کے باعث شدید تکلیف میں ہیں اور ڈاکٹر انہیں وقتا ًفوقتاً درد کی شدت کم کرنے کے لیے دوائیں دے رہے ہیں۔ ان ہی دواوٴں کے زیر اثر حامدمیر غنودگی کی حالت میں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک حامد میر کے جسم میں موجود تین گولیاں نکالنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :