24 اپریل ، 2014
کراچی…عوام کے لیے امریکی کرنسی 99 روپے 60 پیسے کی ہوگئی۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپیہ آج مستحکم ہوتے دیکھا گیا۔اس کے علاوہ انٹر بینک میں بھی ڈالر 30 پیسے سستا ہو کر 97 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے 3 اور 4 جی لائسنس کی نیلامی مکمل ہوچکی ہے اور حکومت کو جلد 1 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنے کی توقعات کے باعث روپے کی قدر کو سہا را مل رہا ہے۔امپورٹرز کے مطابق مقامی کرنسی کی قدر بڑھنے سے درآمدی اشیاء کی لاگت بھی کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔