صحت و سائنس
08 اپریل ، 2012

جلوزئی کیمپ میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع

جلوزئی کیمپ میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع

نوشہرہ… نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ میں دس روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔ پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کومہم میں شامل کرنے کی وجہ سے مزید ویکسین بھی طلب کی گئی ہے۔مہم میں شورش زدہ علاقوں سے آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پندرہ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ دو ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی جبکہ پندرہ سال تک کے بچوں کوبھی مہم میں شامل کرنے کے صوبائی محکمہ صحت کے فیصلے کے بعدمزیدپچاس ہزار ویکسین طلب کی گئی ہے۔

مزید خبریں :