28 اپریل ، 2014
رحیم یار خان…وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک اورمسلح افواج کے وقار کو مارشل لا لگانے والے جرنیلوں نے نقصان پہنچایا ہے۔جو شخص بھی آئین توڑے گا، آئین شکنی کرے گا قوم اسے معاف نہیں کرے گی، تاریخ بھی اس کو معاف نہیں کرے گی۔ پیشہ ور افواج ہے، مسلح افواج جنہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کے وقار کو بھی مارشل لاء لگانے والے جرنیلوں نے بھی نقصان پہنچایا۔رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں مارشل لاء لگانے والے جرنیل افواج کو متنازعہ بناتے ہیں یہ حکومت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا موقف ہے۔جس طرح کرپٹ سیاست دان سیاست کو خراب کرتے ہیں، جس طرح پی سی او پر اوتھ لینے والے جج عدلیہ کو بے توقیر کرتے ہیں۔ اسی طرح مارشل لاء لگانے والے جرنیل افواج کو متنازعہ بناتے ہیں۔ بڑی کلیئر بات ہے یہ حکومت کا نہیں پوری قوم کا موقف ہے۔ اس موقف کی ترجمانی ہم کرتے رہیں گے۔