01 مئی ، 2014
دبئی…پانچ سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ پر حکمرانی قائم ہوگئی۔ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاپ پر آگئی۔ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر آگیا۔ ایشیز میں انگلینڈ کو پانچ صفر اور جنوبی افریقا کو اس کے ہوم گراونڈ پر دو ایک سے شکست دینے کے بعد آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ آگئی۔آسٹریلوی ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔اس موقع پر آسٹریلوی کپتان مائکل کلارک نے کہا گذشتہ دو سالوں میں ٹیم نے بہت محنت کی۔نمبر پانچ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ٹیم کے ہر پلیئر محنت شامل ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا دوسرے انگلینڈ تیسرے پاکستان چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر چلی گئی۔