01 مئی ، 2014
کراچی…کراچی میں گزشتہ روز میمن گوٹھ سے ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے،ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق چاروں متحدہ کے کارکن تھے، ملنے والی لاشوں کی شناخت سمید، علی حیدر، فیضان اور سلمان قریشی کے نام سے ہوئی ہے ۔لاشوں کی شناخت کے بعدایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کامشترکہ ہنگامی اجلاس جا ری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور جاری ہے۔