01 مئی ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے کل سندھ بھر میں پر امن احتجاج اور یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر سے مذاکرات اور سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاری ،لاپتا ہونے اور ان کے ماورائے عدالت قتل سے آگاہ کیا جاتا رہا ہے، لیکن یہ سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ13اپریل کو ایم کیوایم کے 9کارکنوں کو اسکیم 33 سے گرفتار کیا گیا جن میں سے 6 لاپتا تھے اور انہی میں سے 4 کی لاشیں میمن گوٹھ سے ملیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستا ر نے مطالبہ کیاکہ سول سوسائٹی اورانسانی حقوق تنظیموں کوشہریوں کے اغواء اورقتل کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھاکہ ملک دشمن عناصر سے مذاکرات کیے جا رہے ہی?ں اور کراچی میں آپریشن کے نام پرسیاسی جماعت کے خلاف دہشت گردی کی جارہی ہے۔