02 مئی ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بھرپوریوم سوگ منانے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کے عوام نے ایم کیوایم کی اپیل پر بھرپور یوم سوگ مناکردنیاکو بتادیا ہے کہ وہ ماورائے عدالت قتل اورریاستی مظالم کے خلاف سراپااحتجاج اور متحد ہیں۔ الطاف حسین نے یوم سوگ پر ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں بندرکھنے پر کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام ٹرانسپورٹرز، تاجرتنظیموں، مارکیٹ انجمنوں اور پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنز سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی انجمنوں اورعوام سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔