02 مئی ، 2014
ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلے کیمیکل سے دم گھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ،بتایا جاتا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلے پانی سے بھرا نالہ عبور کرتے ہوئے خاتون اور بچی ڈوب گئیں، انھیں بچانے کے لیے نالے میں اترنے والے تین افراد بھی زہریلی گیس کے باعث اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ڈی ایس پی آصف محمود کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں متعدد مزدور اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے، کہ راستے میں شوگرملوں کے زہریلے مواد سے بھرے نالے کو عبور کرتے ہوئے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ایک خاتون اور بچی بے ہوش ہو کر نالے میں گرگئے، خاتون اور بچی کو بچانے کے لئے نالے میں اترنے والے دیگر افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی، امدادی کارروائیوں کے بعد خاتون اور بچی سمیت8 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔