02 مئی ، 2014
اسلام آباد…پاکستان نے اجمیر شریف جانے والے 500 زائرین کو ویزے نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ اسلام آباد طلب کرکے اجتجاج کیا،ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کیلئے جانے والے 500 زائرین کو ویزے نہ دینے پر بھارت سے احتجاج اور بھارتی رویے پر مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں مقدس مقامات کی زیارت کی اجازت دونوں ممالک کے درمیان 1974 میں کیے گئے ایک معاہدے کے تحت دی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال چوتھی مرتبہ بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا ہے، جو نہ صرف دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، بلکہ تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں کے بھی خلاف ہے۔