02 مئی ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی فاروق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم بہادرآباد میں قومی بچت بینک میں 51 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث تھا۔