پاکستان
02 مئی ، 2014

بل ادا نہ کرنے والوں کے ٹرانسفامر اتار لیے جائیں، وزیر پانی و بجلی

بل ادا نہ کرنے والوں کے ٹرانسفامر اتار لیے جائیں، وزیر پانی و بجلی

اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی بل ادا نہ کرنے والوں کے ٹرانسفامر اتار لیے جائیں، صوبوں نے بجلی کے بقایاجات ادانہ کیے تو فراہمی بند کردیں گے، عوام کو کوئی غلط امید نہیں دلانا چاہتا، اگلے دو سے تین ماہ مشکل ہوں گے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا کہ درجہ حرارت بڑھاتولوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔ بجلی چوری کرانے میں سرکاری عملہ ملوث ہے۔خواجہ محمد آصف وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ بات ہے کہ بجلی عملے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے ، یہ دو تین مہینےtough اور سخت ہیں ان کو برداشت کرنا ہو گا ، ہم گزشتہ تین چار روز میں سرکاری اداروں کی بجلی بھی کاٹی ، حکومت خود بھی defaulterہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بجلی نادہندگان سے3ارب روپیسیزائدرقم وصول کی۔ ڈیفالٹرزکے نام مشتہر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی نیٹ رقم ہوگی آزاد کشمیر اور صوبوں کی طرف ہم وہ وصول کریں گے قانون کے مطابق کریں گے ورنہ بجلی بند کرنے یا روکنے سے گریز نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کاکہناتھاکہ نادہندگان اور بجلی چوروں کی سزا بل ادا کرنے والوں کو نہیں دے سکتے ، بلوچستان کے ذمے صرف ٹیوب ویلز سب سڈی کی مدمیں 72ارب روپے بقایاہیں ،پاور سیکٹر کے موجودہ گردشی قرضے 197 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :