02 مئی ، 2014
لاہور…. لاہور میں وویمن جرنلسٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم،صدر پاکستا ن اور آرمی چیف آزادی صحافت کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں اورکوئی بھی صحافت کی آزادی چھیننا نہیں چاہتا۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی سطح پر صحافیوں کو مزید سہولتیں دینے پر غور جاری ہے، حادثات کا شکار صحافیوں کے مقدمات کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ صحافیوں کی حفاظت اہم معاملہ ہے،اس سلسلے میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے ،کنونشن سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اورسینئر صحافی جگنو محسن نے بھی خطاب کیا۔صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری اورجوائنٹ سیکرٹیری فرزانہ چودھری نے بھی کنونشن میں شرکت کی ۔