پاکستان
02 مئی ، 2014

طویل لوڈ شیڈنگ ، لوگوں کا صبر جواب دینے لگا،کئیشہروں میں احتجاج

طویل لوڈ شیڈنگ ، لوگوں کا صبر جواب دینے لگا،کئیشہروں میں احتجاج

لاہور…لوڈ شیڈنگ کے طویل دورانیے نے لوگوں کا دوران خون بڑھادیا ہے اور صبر و برداشت کم کرنا شروع ہوگیا ہے۔آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔بنوں میں بجلی کا گھنٹوں غائب رہنا معمول بن گیا ہے تو شہری اپنا غصہ نکالنے سڑکوں پر آگئے، ٹائر جلائے اور ٹریفک بلاک کردی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بنوں اور مضافات میں 20 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے،راجن پور کی یونین کونسل عمرکوٹ میں بھی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے اپنا احتجاج رکارڈ کرایا اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی۔مظفرگڑھ کے گنیش واہ پل پر احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ شہروں میں 16 جبکہ دیہات میں 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے دن کا سکھ اور راتوں کا چین چھین لیا ہے۔حیدرآباد میں قومی عوامی تحریک کے کارکنوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہباز بلڈنگ چوک کے سامنے دھرنا دیا،، اور حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔سخت گرمی کے عالم میں سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 اوربعض علاقوں میں 18،،18 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔پنجاب میں بھی صورتحال مختلف نہیں، شہری علاقوں میں 12 سے 14 سے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں 15 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :