02 مئی ، 2014
پشاور…جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی قوتیں مذاکرات کو سبوتاژکرناچاہتی ہیں،مذاکراتی کمیٹیوں کی 5 مئی کو طالبان کے ساتھ براہ راست ملاقات متوقع ہے۔ مولانا سمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، مذاکرات کی ناکامی اور آپریشن کی صورت میں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اپیل کی کہ فوج اور طالبان دونوں بندوقیں رکھ کر مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔