پاکستان
02 مئی ، 2014

افواج کے وقار کی طرح آزاد میڈیا کی بقا بھی ضروری ہے، طاہر اشرفی

افواج کے وقار کی طرح آزاد میڈیا کی بقا بھی ضروری ہے، طاہر اشرفی

لاہور…پاکستان علماء کونسل کے چیرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے وقار کی طرح آزاد میڈیا کی بقا کا تحفظ بھی ضروری ہے، لاہو رمیں قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی کاکہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو کسی کو اپنے آپ کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھنا چاہیے ،انہوں نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کو قابل مذمت قرار دیا اور عدالتی کمیشن کی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کیا ، طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ آج حب الوطنی اور غداری کی سندیں اور کفر کے فتوے سرعام تقسیم کیے جا رہے ہیں، پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو ان فتووں اور سندوں کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :