پاکستان
02 مئی ، 2014

سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ

 سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ

کراچی… سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہاہے ، پنجاب اور خیبر پختونخوامیں حبس سے لوگ بے حال ہیں ،گرمی سے جانور بھی نڈھال ہیں ۔سکھر ،شورکوٹ اورسبی میں پار ہ 45ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ سندھ میں بدین ، دادو، سکھر نواب شاہ جبکہ بلوچستان میں سبی، اور بولان سمیت بیشترعلاقوں میں گرمی میں اضافہ ہورہا ہے ،ایسے میں مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ سکھرمیں دن میں سڑکوں پر سناٹا رہتاہے توشام کے اوقات میں پارکوں میں رش بڑھ گیا ہے اورلوگ سایہ کی تلاش میں پارکوں میں وقت گزارتے دکھائی دیتے ہیں۔پنجاب میں حبس کی وجہ سے شہریوں کے لئے روز مرہ کاموں کو انجام دینا مشکل ہوگیا ہے ۔بہاولپور میں گرمی سے جہاں انسان پریشان ہیں وہیں چڑیا گھر میں جانور بھی بے حال ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک میں جاری گرمی کی لہر بتدریج کم ہو جائیگی۔سکھر ،سبی اورشورکوٹ میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید خبریں :