05 مئی ، 2014
لاہور…حکومت پنجاب نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی مسافر بسوں کے کرایوں میں 4پیسے فی کلومیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چئیرمین خواجہ احمد حسان نے صوبائی وزیر بلال یٰسین کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں کمی کے بعد نان اے سی پٹرول بسوں کے کرایوں میں 4 پیسے فی کلومیٹر جبکہ ڈیزل سے چلنے والی بسوں میں ایک روپیہ فی کلومیٹر کمی کی گئی ہے،خواجہ حسان کا کہنا تھا کہ اے سی بسوں کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے 5سے 7فیصد کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز بھی جلد 5 فیصد تک کمی کر دیں گے۔