دنیا
10 مئی ، 2014

نائجیریا میں اغوا کی گئی 200میں سے 53لڑکیاں فرار ہونے میں کامیاب

نائجیریا میں اغوا کی گئی 200میں سے 53لڑکیاں فرار ہونے میں کامیاب

ابوجا…اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں بوکو حرام نے جن 200 سے زیادہ طالبات کو اغوا کیا تھا ان میں سے 50 لڑکیاں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہنا ہے کہ حکومت اور فوج کو اسکول پر حملے کی پیشگی اطلاع تھی لیکن اقدامات نہیں کئے گئے۔27روز پہلے نائیجیریا کے ایک گاوٴں کے اسکول پر حملہ کرنے والی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے لڑکیوں کو بیچنے کی دھمکی دی ہے۔اغوا کی جانے والی طالبات کی عمریں 16سے 18 سال کے درمیان ہیں۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ لڑکیاں اب بھی ملکی حدود میں موجود ہیں لیکن حکومت اور فوج ان تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے واقعے پر حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے لڑکیوں کی تلاش میں مدد بھیجنے پر بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واقعے پر دنیا کے کئی بڑے ملکوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ امریکی اور برطانوی ماہرین کی ٹیمیں بھی نائیجیریا پہنچ چکی ہیں۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعوی کیا ہے کہ حکومت اور فوج کو پیشگی اطلاع کے باوجود چبوک میں کمک نہیں پہنچائی گئی اگر حکومت فوری اقدامات کرتی تو ایسا نہ ہوتا۔

مزید خبریں :